the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

القاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری نے افغان طالبان کے نئے سربراہ سے وفاداری کا اعلان کیا ہے۔

ملا ہیبت اللہ کو گزشتہ ماہ طالبان کے امیر ملا اختر منصور کی افغان سرحد کے قریب ایک پاکستانی علاقے میں امریکی ڈرون حملے سے ہلاکت کے بعد نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

انٹرنیٹ پر ایک آڈیو پیغام میں الزواہری کا کہنا تھا کہ "میں جہاد کی تنظیم القاعدہ کے سربراہ کے طور پر ایک بار پھر اپنی وفاداری کا عزم کرتا ہوں، اسامہ (بن لادن) کی اس سوچ کے مطابق کہ تمام مسلمان قوم کو اسلامی امارت (افغانستان) کی حمایت کے لیے مدعو کیا جائے۔"

مئی 2011ء میں پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں امریکی اسپیشل فورسز کی ایک خفیہ کارروائی میں اسامہ بن لادن کی موت کے بعد ایمن



الزواہری القاعدہ کے نئے سربراہ مقرر ہوئے تھے۔
افغان طالبان نے 1996ء سے 2001ء تک افغانستان پر اپنا اقتدار قائم کرتے ہوئے اسے اسلامی امارت افغانستان قرار دیا تھا۔ امریکہ کی زیرقیادت اتحادی افواج کی افغانستان میں مداخلت کے بعد سے عسکریت پسند دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے کارروائیاں کرتے آرہے ہیں۔

الزواہری کے جاری کردہ 14 منٹ کے ریکارڈ شدہ آڈیو پیغام کے مصدقہ ہونے کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

الزواہری کی زیر قیادت القاعدہ کی سرگرمیاں ماضی کی نسبت محدود ہوئی ہیں اور اسے ایک اور شدت پسند گروپ داعش کے ہاتھوں بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

بہت سے افغان طالبان بھی اپنی تحریک سے منحرف ہو کر داعش کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس گروپ میں شامل ہو چکے ہیں
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.